وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر پارٹی رہنماﺅں نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اجلاس میں پارلیمانی اور قانون سازی سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر بھی اجلاس میں شریک تھے۔