اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پیر صاحب پگاڑا نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیر صدرالدین شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں صوبہ سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔پیر صاحب پگاڑا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبہ سندھ …
وزیراعظم عمران خان سے پیر صاحب پگاڑا کی ملاقات، سندھ میں ”کفالت پروگرام” کے دائرہ کار میں توسیع کی درخواست

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے پیر صاحب پگاڑا نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیر صدرالدین شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں صوبہ سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔پیر صاحب پگاڑا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبہ کی مجموعی ترقی میں دلچسپی اور وفاقی حکومت کی جانب سے لئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔شرکاء نے وزیراعظم عمران خان سے احساس پروگرام کے تحت ”کفالت پروگرام” کے صوبہ سندھ میں دائرہ کار میں توسیع کی درخواست کی۔








