وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات، بنڈل آئی لینڈ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ بنڈل آئی لینڈ سے متعلقہ امور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر طے کئے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کے بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے خاطر خواہ مواقع میسر …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ بنڈل آئی لینڈ سے متعلقہ امور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر طے کئے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کے بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے خاطر خواہ مواقع میسر ہوں گے۔ گورنر سندھ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔