وزیراعظم عمران خان عالمی برادری کو باور کرانے میں کامیاب رہے کہ پاکستان دہشت گردی سے پاک ہے، افتخار درانی

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو باور کرانے میں کامیاب رہے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی سے پاک ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ بھی باور کرایا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو باور کرانے میں کامیاب رہے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی سے پاک ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ بھی باور کرایا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وہ منفرد رہنما ہیں جنہیں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے، وزیراعظم عوامی حمایت سے کرپشن کے خلاف برسر پیکار ہیں۔