اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہیں، اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے سیاسی تھیٹر اور سرکس لگا رکھی ہے، ان کی آنکھوں پر مفاد کی پٹی چڑھی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومیں متحد ہو کر ترقی کرتی ہیں، …
وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہیں،ڈاکٹر شہزاد وسیم

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہیں، اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے سیاسی تھیٹر اور سرکس لگا رکھی ہے، ان کی آنکھوں پر مفاد کی پٹی چڑھی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومیں متحد ہو کر ترقی کرتی ہیں، ملک کو درپیش خطرات کے تانے بانے کہاں بنے جا رہے ہیں، اس کو دیکھنا ضروری ہے، ان کی آنکھوں پر مفاد کی پٹی بندھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام اداروں کے تعاون سے ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہیں، حکومت نے مختلف محاذوں پر کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ ملک کی قیادت کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے سیاسی تھیٹر اور سرکس لگا رکھی ہے، ان کی کوئی چیز سیدھی نہیں ہے، ان کا مقابلہ عمران خان سے ہے، یہ ایوان میں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے، اب ملک میں سچائی اور کارکردگی کی سیاست ہو گی۔








