وزیراعظم عمران خان نے امریکہ سے واپسی پر دوحہ میں بدھ کو مختصر قیام کیا

دوحہ ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے امریکہ سے واپسی پر دوحہ میں بدھ کو مختصر قیام کیا۔ قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی اور پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تفصیلی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے امیر قطر کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کیا اور …

دوحہ ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے امریکہ سے واپسی پر دوحہ میں بدھ کو مختصر قیام کیا۔ قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی اور پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تفصیلی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے امیر قطر کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کیا اور اقتصادی تعاون پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ہوابازی، زراعت، سیاحت، افرادی قوت اور عوام کے درمیان رابطوں سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں قطر میں مقیم پاکستانی برادری کے مثبت کردار کو بھی سراہا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق وزیراعظم کے خصوصی معاون سید ذوالفقار عباس بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور قطر میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ بھی موجود تھے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان دوحہ سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔