ننکانہ صاحب ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس سے سکھ برادری سے کئے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گی۔ پیر کو یہاں بابا گرونانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان، گور نر پنجاب چوہدری محمد سرو، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ …
وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مزید خبریں
ننکانہ صاحب ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس سے سکھ برادری سے کئے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گی۔ پیر کو یہاں بابا گرونانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان، گور نر پنجاب چوہدری محمد سرو، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو بابا گرو نانک یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ بابا گرونانک یونیورسٹی 107 ایکڑ رقبے پر محیط ہو گی۔ پنجاب حکومت نے یونیورسٹی کی تمعیر کے لئے ابتدائی فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ یونیورسٹی کو عالمی معیاری کی یونیورسٹی بنایا جائے گا جس میں پنجابی اور خالصہ زبان میں عصر حاضر کے تمام جدید علوم کی تعلیم دی جائے گی۔ یونیورسٹی میں طلباء کی رہائش کے لئے ہاسٹلز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔








