وزیراعظم عمران خان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں، مذاکرات ہی وہ واحد راستہ ہیں جن سے آگے بڑھا جا سکتا ہے،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں، مذاکرات ہی وہ واحد راستہ ہیں جن سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی اپنے ملک میں انتخابات جیتنے کے لئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں، مذاکرات ہی وہ واحد راستہ ہیں جن سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی اپنے ملک میں انتخابات جیتنے کے لئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بار بار بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی مگر بھارت مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار نہیں، پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے اپنی 75 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا جبکہ اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی بار بار خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، عالمی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a Reply