وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی ) کا اہم اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملک بھر میں آٹے اور اشیاءضروریہ کی ترسیل ‘ صوبوں میں آٹے اور غذائی اجناس کی صورتحال ‘ ٹرانسپورٹیشن اور کٹسٹریکشن کے شعبے کے امور پر غور کیا جائے گا ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی ) کا اہم اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملک بھر میں آٹے اور اشیاءضروریہ کی ترسیل ‘ صوبوں میں آٹے اور غذائی اجناس کی صورتحال ‘ ٹرانسپورٹیشن اور کٹسٹریکشن کے شعبے کے امور پر غور کیا جائے گا ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا اس اہم اجلاس میں چاروں صوبوں میں آٹے کی ترسیل کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات پر غور کیا جائے گا ۔ صوبائی حکومتیں میں آٹے اور غدائی اجناس کا ڈیٹا بینک سے متعلق امور این سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں رکھے گئے ہیں ۔

مزید خبریں