اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کی تنظیموں کی کارگردگی کا جائزہ لینے اورکھیلوں کے شعبے میں انتظامی اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کرنے کے سلسلے میں ٹاسک فورس کی تشکیل کے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے یہ احکامات منگل کویہاں وزیراعظم آفس میں بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا، چیئرمین پاکستان …
وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کی تنظیموں کی کارگردگی کا جائزہ لینے،کھیلوں کے شعبے میں انتظامی اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کرنے کے سلسلے میں احسان مانی کی قیادت میں ٹاسک فورس کی تشکیل کے احکامات جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کی تنظیموں کی کارگردگی کا جائزہ لینے اورکھیلوں کے شعبے میں انتظامی اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کرنے کے سلسلے میں ٹاسک فورس کی تشکیل کے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے یہ احکامات منگل کویہاں وزیراعظم آفس میں بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اوردیگرسینئیر سرکاری اہلکاروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری جمیل احمد نے وزیراعظم کو وزارت اوراس سے منسلک محکموں بشمول پاکستان سپورٹس بورڈ، پاکستان کرکٹ بورڈ، انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین، پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل ، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنس آرٹس، اورنیشنل انٹرن شپ پروگرام کی کارگردگی اورکام کے بارے میں بریفنگ دی۔وزارت کیلئے بجٹ کی تخصیص اورملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف ترقیاتی سکیموں پر بحث ومباحثہ کے دوران وزیراعظم کوآگاہ کیا گیا کہ مختلف اہم منصوبے، جن کی مالیت اربوں روپے ہیں، 2008ءسے نامکمل ہیں اوران سکیموں کے فزیکل انفراسٹرکچر میں معمولی پیش رفت ہوسکی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام زیرالتواءمنصوبوں کاازسرنوجائزہ لیا جائے تاکہ ان کی افادیت اورابھی تک عدم تکمیل کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔








