وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کا نوٹس لے لیا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا نوٹس ہے‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا ٹویٹ اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کا نوٹس لے لیا ہے‘وزارت …
وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کا نوٹس لے لیا

مزید خبریں
وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کا نوٹس لے لیا
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا نوٹس ہے‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کا نوٹس لے لیا ہے‘وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا نوٹس ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے میڈیا پر ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعظم نے مہک انور کی بیماری کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے مطابق مہک کینسر کے مرض میں مبتلا اور کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ مہک کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ مہک کے علاج میں تعاون کریں۔








