وزیراعظم عمران خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے، وزیراعظم کسی فائیو سٹار ہوٹل میں نہیں بلکہ وہاں پر پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے، سابقہ حکومت کے …

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے، وزیراعظم کسی فائیو سٹار ہوٹل میں نہیں بلکہ وہاں پر پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے، سابقہ حکومت کے دور میں وزیراعظم اپنی بیٹی اور نواسی کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے، فرق صاف ظاہر ہے ۔منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے اور قوم بھی جانتی ہے کہ سابقہ حکومت میں وزیراعظم اپنی اس بیٹی جس کے پاس کوئی عوامی نمائندگی کا عہدہ نہیں تھا، کے ساتھ ساتھ نواسی کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گئے تھے اور وہاں پر بھی شاہانہ انداز میں وقت گذارا لیکن موجودہ حکومت نے اس سطح پر بھی کفایت شعاری مہم کو سامنے رکھا اور حقیقی معنوں میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی ذات سے کفایت شعاری مہم کا آغاز کیا ۔

Leave a Reply