وزیراعظم عمران خان کانیا پاکستان ہاﺅسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت آن لائن رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پیسے والے لوگوں کے لئے ہاﺅسنگ سکیمیں بنتی تھیں، پہلی مرتبہ حکومت کم آمدنی والے طبقات کے لئے ہاﺅسنگ سکیم شروع کر رہی ہے، اندرون و بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کو دعوت دے رہے ہیں، اس سلسلے میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولیات فراہم …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پیسے والے لوگوں کے لئے ہاﺅسنگ سکیمیں بنتی تھیں، پہلی مرتبہ حکومت کم آمدنی والے طبقات کے لئے ہاﺅسنگ سکیم شروع کر رہی ہے، اندرون و بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کو دعوت دے رہے ہیں، اس سلسلے میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولیات فراہم کی جائیں گی، چھوٹی کمپنیاں بنا کر کاروبار شروع کرنے والوں کی معاونت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ گھروں کی تعمیر کے لئے فنانسنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے نیا آرڈیننس لایا جا رہا ہے۔ وہ پیر کو یہاں نیا پاکستان ہاﺅسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت آن لائن رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاونین خصوصی نعیم الحق، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، یوسف بیگ مرزا، ندیم افضل چن، وفاقی سیکریٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر عمران زیب خان اور نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین انور علی حیدر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بناءپر ہمارا بینکنگ نظام گھر بنانے کے لئے فنانسنگ نہیں کر رہا تھا، اس صورتحال میں صرف وہی لوگ گھر بنا سکتے تھے جن کے پاس وسائل تھے۔ اس بارے میں نیا آرڈیننس لا رہے ہیں جس کی کابینہ منگل کو منظوری دے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply