اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت کا آغاز غربت کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہے، منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی کرکٹرز نجوت سدھو کا حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ …
وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں بھارت کو کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کی دعوت، باہمی تجارت کا آغاز غربت کے خاتمے کابہترین ذریعہ ہے، نجوت سدھو کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت کا آغاز غربت کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہے، منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی کرکٹرز نجوت سدھو کا حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ نجوت سدھو امن کے پیامبر بن کر آئے جن کو پاکستانی عوام نے بے پناہ محبت اور پیار دیا، وزیراعظم نے کہاکہ بھارت میں سدھو کو نشانہ بنانے والوں نے برصغیر میں امن کو بڑا نقصان پہنچایا ہے اور اس بات پر زور دیاکہ امن کے بغیر ہمارے لوگ ترقی نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کی جانب پیشقدمی کیلئے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوںگے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالنا ہوگا۔غربت کے خاتمے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان ترین نسخہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کئے جائیں اور باہم تجارت کا آغاز کیا جائے۔








