اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے امریکہ نے ہمارا نظریہ مان لیا ہے‘ قائد حزب اختلاف بتائیں کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر حکومت کو کیا کرنا چاہیے، ہم نے او آئی سی سے بات کی، مختلف ممالک کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مزید ممالک سے رابطہ کریں گے‘ مختلف …
وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے امریکہ نے ہمارا نظریہ مان لیا ہے‘ قائد حزب اختلاف بتائیں کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر حکومت کو کیا کرنا چاہیے، ہم نے او آئی سی سے بات کی، مختلف ممالک کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مزید ممالک سے رابطہ کریں گے‘ مختلف سفارتکاروں کو وزارت خارجہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے بھارت کی وجہ سے ملنے نہیں گیا تھا، یہ دورہ پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر مبنی تھا۔ منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے بڑی اچھی اور لمبی تقریر کی‘ میرا نام عمران احمد خان نیازی ہے‘ امید ہے میرا پورا نام لے لیا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بھارت کی وجہ سے ملنے نہیں گئے تھے، پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر مبنی یہ دورہ تھا۔ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے جو میرا نظریہ تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے۔








