وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی خراب موسم کی وجہ سے منسوخ ہوگیا ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی خراب موسم کی وجہ سے منسوخ ہوگیا ہے اورگورنرسندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ خرابی موسم کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی منسوخ ہوگیاہے اوراب گورنرسندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے اوراسے جدید ترقی یافتہ شہر بنانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔