وزیراعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب، پختونخوا اور وفاق میں موجود سرکاری اراضی اور اس پر قائم آرام گاہوں(ریسٹ ہاﺅسز) سے متعلق دستیاب90 فیصد اعدادوشمار کے مطابق محض شہری اراضی اور اس پر قائم عمارتوں کی قیمت 300 ارب روپے سے زائد ہے، اپنی آئندہ نسلوں پر قرضوں کابوجھ ڈالتے ہوئے5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرنے والا ملک غیراستعمال …

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب، پختونخوا اور وفاق میں موجود سرکاری اراضی اور اس پر قائم آرام گاہوں(ریسٹ ہاﺅسز) سے متعلق دستیاب90 فیصد اعدادوشمار کے مطابق محض شہری اراضی اور اس پر قائم عمارتوں کی قیمت 300 ارب روپے سے زائد ہے، اپنی آئندہ نسلوں پر قرضوں کابوجھ ڈالتے ہوئے5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرنے والا ملک غیراستعمال شدہ سرمائے کے بڑے ڈھیر پر بیٹھا ہے۔ پیر کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کہاکہ پنجاب، پختونخوا اور وفاق میں موجود سرکاری اراضی اور اس پر قائم آرام گاہوں(ریسٹ ہاﺅسز) سے متعلق 90 فیصد اعدادوشمار میرے سامنے ہیں۔ ان ہوشربا اعداد و شمار کے مطابق 34459کنال اراضی دیہی علاقے پر مشتمل ہے جبکہ17035کنال سرکاری اراضی شہری علاقے میں واقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ محض شہری اراضی اور اس پر قائم عمارات کی قیمت 300 ارب روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایسا ملک جو سود کی ادائیگی کیلئے بھی اپنی آئندہ نسلوں پر بوجھ ڈالتے ہوئے قرض کا سہارا لیتا ہے، وہ سرکاری اراضی/عمارتوں کی شکل میں غیراستعمال شدہ سرمائے کے بڑے ڈھیر پر بیٹھا ہے۔پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے جبکہ اس کی شہری املاک کے 90 فیصد حصے کی قیمت 300ارب سے زائد ہے۔