اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر غورکےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دنیا کے اعلیٰ ترین سفارتی فورم نے اس مسئلے کو اٹھایا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا سلامتی کونسل کی 11قرار دادیں ہیں جن میں کشمیریوں کے …
وزیراعظم عمران خان کا مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر غورکےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر غورکےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دنیا کے اعلیٰ ترین سفارتی فورم نے اس مسئلے کو اٹھایا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا سلامتی کونسل کی 11قرار دادیں ہیں جن میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ان قراردادوں کی توثیق ہے لہذا کشمیری عوام کی مشکلات کو دور کرنا اور تنازعہ کے حل کے یقینی بنانا اس عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔








