اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے منگل کی شب راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر محمودکیانی نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے …
وزیراعظم عمران خان کا منگل کی شب راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کا اچانک دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے منگل کی شب راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر محمودکیانی نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں صحت کی سہولیات، ہسپتال میں عوام کو میسر علاج معالجہ کے معیار اور ہسپتال میں صفائی اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم زچہ بچہ وارڈ سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کی خیریت اور علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعظم نے ہسپتال میں تیمار داری کیلئے موجود مریضوں کے اہلخانہ سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے ہسپتال کو جدید آلات سے آراستہ کرنے، سہولیات میں اضافہ کرنے اور امراض کی تشخیص و علاج اور انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں مزید سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔







