وزیراعظم عمران خان کا موٹر وے ریسٹ ایریاز میں اشیا کی زائد قیمتوں پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے موٹر وے ریسٹ ایریاز میں اشیا کی زائد قیمتوں پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیا ہے، زائد قیمتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہفتہ کو وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی موٹروے ریسٹ …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے موٹر وے ریسٹ ایریاز میں اشیا کی زائد قیمتوں پر شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیا ہے، زائد قیمتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہفتہ کو وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی موٹروے ریسٹ ایریاز میں اشیاءکی زائد قیمتوں کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے وزارت مواصلات، این ایچ اور آئی جی موٹروے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موٹر وے ریسٹ ایریاز پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں مختص کی جائیں، ٹیمیں موٹر وے ریسٹ ایریاز پر دن اور رات باقاعدگی سے چھاپے ماریں۔ ٹیمیں ضرورت کے مطابق ضلعی انتظامیہ سے کسی بھی وقت مدد لے سکتی ہیں۔ موٹر وے ریسٹ ایریاز پر زائد قیمتوں کے خلاف فوری اور سخت ایکش لیا جائے، موٹر وے ریسٹ ایریاز پر مسافروں اور سیاحوں کی آگاہی کے لیے بینرز آویزاں کیے جائیں۔ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کی آگاہی سے متعلق بھی ریسٹ ایریاز میں اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم آفس نے متعلقہ حکام کو 21 روز میں ابتدائی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اقدامات کی تکمیل سے پہلے اور بعد کی تقابلی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔