اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی اور بیرون ملک لیبر ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، محنت کشوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، ترسیلات زر میں اضافہ کےلئے بیرون ملک پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات دی جائیں تاکہ ملک کی معیشت مستحکم ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت سمندر …
وزیراعظم عمران خان کا وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ہیومین ریسورسز ڈویلپمنٹ کی بریفنگ کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی اور بیرون ملک لیبر ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، محنت کشوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، ترسیلات زر میں اضافہ کےلئے بیرون ملک پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات دی جائیں تاکہ ملک کی معیشت مستحکم ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ہیومین ریسورسز ڈویلپمنٹ کی بریفنگ کے دوران کیا۔ سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز اور ہیومین ریسورسز ڈویلپمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کو وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اور بیرون ملک لیبر ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، محنت کشوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں بیرون ملک پاکستانیوں اور لیبر کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، پاکستان میں ترسیلات زر میں اضافہ کےلئے بیرون ملک پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات دی جائیں تاکہ ملک کی معیشت مستحکم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جو محنت کش ملک سے باہر جا کر محنت اور مزدوری کرکے اپنے اہل و عیال کی کفالت کرتے ہیں ان کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور لیبر کو درپیش مسائل کے حل کےلئے تجاویز پیش کرے گی۔








