اسلام آباد۔یکم جون (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پانی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، صوبے کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے …
وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گفتگو میں اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔یکم جون (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پانی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، صوبے کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں کراچی پیکیج کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور سندھ بالخصوص کراچی میں تعمیر وترقی کے وفاقی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے شہر قائد میں پانی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ہم صوبہ سندھ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور وفاقی حکومت صوبہ سندھ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔








