اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ عالمی برادری کو مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ مودی کے ہندوبالادستی کے نظریے سے تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایاجائے گا۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میںوزیر اعظم نے کہا کہکہ اس وقت اس نظریے کا بنیادی نشانہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمان ہیں جبکہ عدم برداشت اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دیا …
وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ عالمی برادری کو مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ مودی کے ہندوبالادستی کے نظریے سے تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایاجائے گا۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میںوزیر اعظم نے کہا کہکہ اس وقت اس نظریے کا بنیادی نشانہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمان ہیں جبکہ عدم برداشت اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دیا جا رہا ہے جو دیگر اقلیتوں تک بھی پھیلے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہندو بالادستی کے اس نظریے کو روکا نہ گیا تو دلتوں سمیت تمام اقلیتیں اس کا نشانہ بنیں گی اور جو کوئی بھی اس فسطائی نظریے سے اختلاف کرے گا اسے تشدد کا نشانہ بنایا جائیگا۔







