اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے منگل کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے دونوں بڑے ہسپتالوں کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی …
وزیراعظم عمران خان کا پمز اور پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ ، مریضوں کی خیریت دریافت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے منگل کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے دونوں بڑے ہسپتالوں کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں معلوم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کے ساتھ موجودہ طبی سہولیات کے بارے میں بات چیت کی اور انہیں ہدایت کی کہ مریضوں کو صحت اور علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔







