اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پیر کو پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالہ سے وہاں پر داخل مریضوں سے معلومات حاصل کیں۔ عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعظم نے ہسپتال میں کافی وقت گزارا۔ ہسپتال انتظامیہ نے انہیں مختلف شہروں سے علاج معالجہ کیلئے پمز ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کی …
وزیراعظم عمران خان کا پمز ہسپتال کا اچانک دورہ‘ مختلف شعبوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالہ سے مریضوں سے معلومات حاصل کیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پیر کو پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالہ سے وہاں پر داخل مریضوں سے معلومات حاصل کیں۔ عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعظم نے ہسپتال میں کافی وقت گزارا۔ ہسپتال انتظامیہ نے انہیں مختلف شہروں سے علاج معالجہ کیلئے پمز ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کی بڑی تعداد کو سہولیات کی فراہمی میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ عوام نے وزیراعظم کے اچانک دورہ پمز کو سراہا اور وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔








