وزیراعظم عمران خان کا گورنر مکہ پرنس عبداللہ بن بندر نے جدہ ایئر پورٹ پر استقبال کیا

جدہ ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کا گورنر مکہ پرنس عبداللہ بن بندر نے جدہ ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ وزیر اعظم کی آمد پر سینکڑوں پاکستانی مسجد نبوی میں جمع ہو گئے۔ …

جدہ ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کا گورنر مکہ پرنس عبداللہ بن بندر نے جدہ ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ وزیر اعظم کی آمد پر سینکڑوں پاکستانی مسجد نبوی میں جمع ہو گئے۔ حاضرین نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کی آمد کے موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ روضہ رسولﷺ کے دروازوں کو کھولا جانا اور زیارت کا شرف بلاشبہ ایک بڑا اعزاز ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔