وزیراعظم عمران خان کا یمن معاملہ پر طے پانے والے تاریخی ریاض معاہدے کا خیر مقدم

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے یمن کے معاملہ پر طے پانے والے تاریخی ریاض معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تنازعہ کے سیاسی حل اور پائیدار امن و سلامتی کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون کی حمایت سے …

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے یمن کے معاملہ پر طے پانے والے تاریخی ریاض معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تنازعہ کے سیاسی حل اور پائیدار امن و سلامتی کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون کی حمایت سے کئے گئے اقدام کے نتیجہ میں طے پانے والے ریاض معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ یمن میں سیاسی حل اور پائیدار امن و سلامتی کی جانب اہم قدم ہے۔

مزید خبریں