اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر وائرل پروٹوکول کے حوالے سے خط پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی قسم کے پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ وزیراعظم کی …
وزیراعظم عمران خان کسی قسم کے پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتے،سوشل میڈیا پر وائرل پروٹوکول کے حوالے سے خط سندھ حکومت کا ہے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر وائرل پروٹوکول کے حوالے سے خط پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی قسم کے پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ وزیراعظم کی طرف سے واضح اور سخت ہدایات ہیں کہ عوام کے پیسے کو ہر صورت بچایا جائے اور انہوں نے 2 سالوں میں اپنے دفتر کا 60 فیصد پیسہ بچایاہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل یہ سندھ حکومت کا خط ہے۔








