وزیراعظم عمران خان کوصحافیوں اور میڈیا ورکرز کی سلامتی بے حد عزیز ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوصحافیوں اور میڈیا ورکرز کی سلامتی بے حد عزیز ہے، ان کی ہدایت پر وزرائ اطلاعات ویڈیو کانفرنس اجلاس میں کویڈ 19 کیئر فار میڈیا ایپ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے ذریعے متاثرہ صحافی اور خاندان کے افراد خود کو رجسٹر …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوصحافیوں اور میڈیا ورکرز کی سلامتی بے حد عزیز ہے، ان کی ہدایت پر وزرائ اطلاعات ویڈیو کانفرنس اجلاس میں کویڈ 19 کیئر فار میڈیا ایپ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے ذریعے متاثرہ صحافی اور خاندان کے افراد خود کو رجسٹر کروا کر اپنے کیسز رپورٹ کر سکتے ہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویڈیو کانفرنس میں میڈیا ہاو¿سز کے واجبات کی ادائیگی کیلئے حتمی لائحہ عمل ترتیب دینے، وائرس زدہ جگہوں پر کوریج کے لئے جانے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کے طریقہ کار پر بات چیت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کیئر ایپ صحافیوں کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد کا درست تعین کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

مزید خبریں