وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ،ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کو آگہی مہم میں بڑھ چڑھ کر شریک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو ایس او پیز کا خیال رکھنے اور حفاظتی تدابیر اپنانے کی ترغیب دیں، احساس ذمہ داری اور سماجی سطح پر سنجیدہ طرز عمل کے ذریعے وبا سے نجات ممکن ہے۔ ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کو آگہی مہم میں بڑھ چڑھ کر شریک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو ایس او پیز کا خیال رکھنے اور حفاظتی تدابیر اپنانے کی ترغیب دیں، احساس ذمہ داری اور سماجی سطح پر سنجیدہ طرز عمل کے ذریعے وبا سے نجات ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈیپارٹمنٹ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے حوالہ سے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ کورکمیٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت کی کورونا کے انسداد کی حکمت عملی کی بھرپور تائیدکی گئی ۔ کور کمیٹی تحریک انصاف نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے کورونا کے مو¿ثر انسداد کیلئے بروقت اور جامع اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان کے معروضی حالات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سازی قابل تحسین ہے۔ کورکمیٹی نے مزید کہا کہ کورونا کے انسداد کی حکومتی کاوشوں کو عالمی سطح پر پذیرائی میسر آ رہی ہے۔ اجلاس میں کورونا کے انسداد اور وباءسے بچاﺅ کیلئے رائے عامہ ہموار کرنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی اورحفاظتی تدابیر کے حوالہ سے عوام میں آگہی پیدا کرنے کیلئے جماعتی کاوشیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اراکین پارلیمان کو آگہی مہم میں بڑھ چڑھ کر شریک ہونے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمان اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو ایس او پیز کا خیال رکھنے اور حفاظتی تدابیر اپنانے کی ترغیب دیں، احساس ذمہ داری اور سماجی سطح پر سنجیدہ طرز عمل کے ذریعے وباءسے نجات کی سبیل ممکن ہے۔

مزید خبریں