وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تخفیف غربت رابطہ کونسل کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اہم ترین ترجیح ہے، اصل ترقی تب ہی ممکن ہے جب زیادہ سے زیادہ لوگوں کو غربت کی سطح سے اوپر لایا جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو تخفیف غربت رابطہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اہم ترین ترجیح ہے، اصل ترقی تب ہی ممکن ہے جب زیادہ سے زیادہ لوگوں کو غربت کی سطح سے اوپر لایا جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو تخفیف غربت رابطہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر صحت عامر محمود کیانی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، وزیراعظم کے مشیران عبدالرزاق داﺅد، محمد شہزاد ارباب، ڈاکٹر عشرت حسین ، معاونین خصوصی نعیم الحق، افتخار درانی، ندیم افضل گوندل، یوسف بیگ مرزا، چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے غربت میں کمی کے حوالے سے پلاننگ اور لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں غربت کے خاتمے کے لئے زیر غورمالی ،انتظامی اور قانونی اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے غریب کے لئے نہیں سوچا، غربت کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کی سب سے اہم ترین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ اصل ترقی تب ہی ممکن ہے جب زیادہ سے زیادہ لوگوں کو غربت کی سطح سے اوپر لایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبودہی ہمارا مقصد ہے، ہر ٹارگٹ کے لئے وقت مختص کیا جائے تاکہ کوئی تاخیر نہ ہو، اس پروگرام کے نتائج دیکھ کر پرائیویٹ سیکٹر بھی اس میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ انہوں نے اس امرپر زور دیا کہ تمام وزارتیں بشمول منصوبہ بندی، تعلیم، صحت، خزانہ اور ہاﺅسنگ مربوط طریقے سے اس پروگرام کو آگے بڑھائیں۔

Leave a Reply