اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق بورڈ آف اپروولز کا ساتواں اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، سندھ اور بلوچستان …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق بورڈ آف اپروولز کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق بورڈ آف اپروولز کا ساتواں اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، چیئرمین ایف بی آر، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن، صوبوں کے سرمایہ کاری بورڈز کے چیف ایگزیکٹو افسران، ایف پی سی سی آئی کے صدر، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں 19 خصوصی اقتصادی زونز کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے۔ بورڈ نے خصوصی اقتصادی زون انٹرپرائز ایڈمیشن و سیل/لیز آف پلاٹ ریگولیشنز 2020ءکی منظوری دی۔ بورڈ اجلاس میں آن لائن خصوصی اقتصادی زون مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس کے ذریعے منظوری کے عمل کو ڈیجیٹلائز و بہتر بنایا جائے گا اور یہ سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو کے طور پر کام کرے گا اور شفافیت کو یقینی بنائے گا۔ خصوصی اقتصادی زون بورڈ نے بلوچستان میں صدیق سنز ٹن پلیٹ اور سندھ کے خصوصی اقتصادی زونز میں سروس لانگ مارچ ٹائر کو انٹرپرائز سپیشل اکنامک زونز کا درجہ دینے کی بھی منظوری دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صنعتی ترقی اقتصادی نمو کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں اقتصادی سرگرمیوں سے مقامی ہنرمند اور غیر ہنرمند افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ وزیراعظم نے خصوصی اقتصادی زونز میں بجلی اور گیس سمیت یوٹیلٹی خدمات ترجیحی بنیاد پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔








