وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینما انڈسٹری کا کردار اور سینما انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی تشخص، تہذیب و ثقافت اور قومی ورثے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سینما انڈسٹری کا کردار اور سینما انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وزیر صنعت محمد حماد اظہر، معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، معاون خصوصی …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی تشخص، تہذیب و ثقافت اور قومی ورثے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سینما انڈسٹری کا کردار اور سینما انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وزیر صنعت محمد حماد اظہر، معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری، سینیٹر فیصل جاوید خان، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیراعظم کو ملک میں سینما کی بحالی اور ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سینما انڈسٹری کے اہم کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینما انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور ان کو دور کرنے کے حوالے سے مجوزہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیرِاعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز اور پاکستانی قوم کے منفرد تشخص کو اندرون اور عالمی سطح پر اجاگر کرنا، پاکستانیت کا فروغ اورنوجوان نسل کو قومی ورثے سے روشناس کرانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کو معیاری اور سستی تفریح کی فراہم کے ساتھ ساتھ سینما معاشرتی اقدار اور قومی تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے کے ضمن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں سینما انڈسٹری کی زبوں حالی کی وجہ سے نہ صرف غیر ملکی مواد کی بھرمار ہوئی ہے بلکہ اس سے نوجوان نسل کی اعلیٰ اقدار پر مبنی تربیت کی کوششیں بھی متاثر ہوئی ہیں لہٰذا اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرِاعظم نے سینما انڈسٹری کی بحالی اور مقامی سطح پر معیاری فلموں کی تیاری کے حوالے سے مراعاتی پیکیج دینے کی تجاویز کے حوالے سے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی کہ ان تجاویزپر عملدرآمد کا روڈ میپ جلد از جلد پیش کیا جائے۔

مزید خبریں