وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہاﺅسنگ و تعمیرات کے شعبہ سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کی طرف سے تعمیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے سرکاری اجازت ناموں اور این او سیز کے اجراءکیلئے آن لائن پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے قائم کی جانے والی ویب پورٹل کے کام، خصوصیات اور اس کے مو¿ثر ہونے سے متعلق …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ہاﺅسنگ و تعمیرات کے شعبہ سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کی طرف سے تعمیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے سرکاری اجازت ناموں اور این او سیز کے اجراءکیلئے آن لائن پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے قائم کی جانے والی ویب پورٹل کے کام، خصوصیات اور اس کے مو¿ثر ہونے سے متعلق معاملات کا عملی طور پر جائزہ لیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس ویب پورٹل کے قیام کا مقصد بلڈرز کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی، کم سے کم انسانی مداخلت اور مقررہ مدت کے اندر تیزی کے ساتھ درخواستوں کو نمٹانے کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ ویب پورٹل درخواستوں کو بیک وقت نمٹانے کیلئے تمام دفاتر کے ساتھ یکساں طور پر منسلک ہے۔ چیف سیکرٹری کو براہ راست ڈیش بورڈ کی سہولت حاصل ہے تاکہ وہ درخواستوں پر جاری عمل کی نگرانی کر سکیں اور کسی قسم کی تاخیر کا نوٹس لے سکیں۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اب تک 9 ای خدمت مراکز قائم کئے جا چکے ہیں اور انہی خدمت مراکز کا دائرہ کار 14 اگست تک صوبے کے تمام اضلاع تک وسیع کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس اقدام کو سراہا اور ہدایت کی کہ این او سیز اور اجازت سے متعلق آن لائن نظام تمام صوبے اختیار کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ این او سیز اور اجازت نامہ کے اجراءکے عمل میں انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور درخواست پر تیزی کے ساتھ کام کو آگے بڑھانا ہے تاکہ بلڈرز اور ڈویلپرز کو حکومت کی طرف سے تعمیراتی شعبہ کیلئے دیئے جانے والے مراعاتی پیکیج کے فوائد سے مستفید ہونے کیلئے سازگار اور مفید ماحول مہیا کیا جا سکے۔