اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جمعرات کو وزیراعظم آفس میں وزارت ریلوے کی بریفنگ منعقد ہوئی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سیکرٹری / چیئرمین ریلوے محمد جاوید انور اور وزارت ریلوے و پاکستان ریلوے کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سیکرٹری ریلوے نے وزیراعظم کو پاکستان ریلوے اور …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت ریلوے سے متعلق بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جمعرات کو وزیراعظم آفس میں وزارت ریلوے کی بریفنگ منعقد ہوئی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، سیکرٹری / چیئرمین ریلوے محمد جاوید انور اور وزارت ریلوے و پاکستان ریلوے کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سیکرٹری ریلوے نے وزیراعظم کو پاکستان ریلوے اور اداروں کو پائیدار اور منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے بارے میں اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو ریلوے کی ہزاروں ایکڑ اراضی جن پر تجاوزات ہیں اور جن کی مالیت اربوں روپے میں ہے، کے مسئلے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے تجاوزات کے خاتمے اور محاصل بڑھانے کے لئے ریلوے کی زمین سے مستقبل میں استفادہ کی خاطر 15 دنوں کے اندر جامع منصوبہ تیار اور پیش کرنے کی ہدایت کی۔








