وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی اور آصف علی زرداری کے کیمپ آفس، سکیورٹی ،انٹرٹینمنٹ اور غیر ملکی نجی دوروں پر خرچ ہونے والے اربوں روپے ایک ماہ میں وصول کرنے کی منظوری

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے سابق وزرائے اعظم محمد نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے کیمپ آفس، سکیورٹی ،انٹرٹینمنٹ اورغیر ملکی نجی دوروں پر استعمال ہونے والے اربوں روپے ایک ماہ میں وصول کرنے اور صدر اور وزیرِ اعظم کی تنخواہوں اور مراعات کے قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے، اس ترمیم کی رو سے اب …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے سابق وزرائے اعظم محمد نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے کیمپ آفس، سکیورٹی ،انٹرٹینمنٹ اورغیر ملکی نجی دوروں پر استعمال ہونے والے اربوں روپے ایک ماہ میں وصول کرنے اور صدر اور وزیرِ اعظم کی تنخواہوں اور مراعات کے قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے، اس ترمیم کی رو سے اب صدر اور وزیرِ اعظم کی صرف ایک رہائشگاہ کو سرکاری رہائشگاہ کا درجہ دیا جائے گا اور جگہ جگہ کیمپ آفسز کے قیام اور ان پر سرکاری خزانے اور عوام کے پیسے سے اٹھنے والے اخراجات کی روک تھام کی جا سکے گی، آئندہ کسی پبلک آفس ہولڈر بشمول صدر اور وزیرِ اعظم کے لئے ڈیوٹی فری گاڑی کی سہولت نہیں ہوگی۔ کابینہ نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ 1973، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان آرڈیننس2002 اور سنٹرل بورڈ آف فلم سینسرز موشن پکچرز آرڈیننس 1979 میں ترامیم اور مختلف اداروں میں تعیناتیوں کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کی روک تھام کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی،کابینہ نے چینی کی قیمت میں اضافے کے رجحان کا نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ چینی کی قیمت میں اضافے کی روک تھام کے لئے چینی درآمد کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے حتمی رپورٹ آنے پر گندم بحران کے ذمہ داران کے خلاف سخت کا رروائی کا عندیہ دیدیا ۔