اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام خوفزدہ ہوئے بغیر رضاکارانہ طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو مسئلہ کی سنگینی کا احساس ہے اور اس حوالہ …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام خوفزدہ ہوئے بغیر رضاکارانہ طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو مسئلہ کی سنگینی کا احساس ہے اور اس حوالہ سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر ظفر مرزا، سیّد ذوالفقار بخاری اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزراءاعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، قومی سلامتی کمیٹی میں اٹھائے گئے فیصلوں پر عملدرآمد پر پیشرفت، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ وزراءاعلیٰ نے اجلاس کو اپنی حکومتوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام میں مسئلہ کی سنجیدگی کا احساس پیدا کرنے کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے عوامی آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ماضی میں ہر آزمائش کا بہادری اور نیک نیتی کے ساتھ سامنا کیا ہے اور انشاءاﷲ کورونا وائرس کا بھی مشترکہ قومی کوششوں کے ذریعے مقابلہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے عوام سے کہا ہے کہ خوفزدہ ہونے کی بجائے قومی جذبہ کے ساتھ مسئلہ کا دلیری سے مقابلہ کریں۔








