وزیراعظم عمران خان کی سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں پرمرکوز ہے، زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل سابق نالائق کرپٹ حکمرانوں کے بچوں سے زیادہ باصلاحیت اور پراعتماد ہے، انہیں آگے بڑھنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان کی سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں پرمرکوز ہے، ملک کو با صلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ ہنر مند افراد کی بھی …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل سابق نالائق کرپٹ حکمرانوں کے بچوں سے زیادہ باصلاحیت اور پراعتماد ہے، انہیں آگے بڑھنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان کی سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں پرمرکوز ہے، ملک کو با صلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ ہنر مند افراد کی بھی ضرورت ہے۔ منگل کو رفاہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جدید دور میں ہرشعبہ میں تعلیم یافتہ انقلاب برپا کررہے ہیں، رفاہ یونیورسٹی ملک کا بہترین ترین تعلیمی ادارہ ہے، یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلم ملک اور بیرون ملک خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply