وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کی دعائ

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کی دعاءکی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہسپتال منتقلی کی تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے۔ پاکستان کے عوام، حکومت اور میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان کی …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کی دعاءکی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہسپتال منتقلی کی تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے۔ پاکستان کے عوام، حکومت اور میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان کی جلد شفا یابی، عمدہ صحت اور درازی عمر کیلئے کی جانے والی دعاﺅں میں ساتھ ہیں۔ اﷲ کریم ہماری دعائیں قبول فرمائے۔