وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت صحت کے حوالے سے اصلاحاتی ایجنڈے پر پوری نیک نیتی کے ساتھ عملدرآمد کرے گی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

جنیوا ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا وفد کے ہمراہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنیواپہنچ گئے ہیں جہاں وہ رکن ممالک کو پاکستان میں صحت کے حوالے سے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کریں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے جنیوا سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ڈبلیو ایچ او …

جنیوا ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا وفد کے ہمراہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنیواپہنچ گئے ہیں جہاں وہ رکن ممالک کو پاکستان میں صحت کے حوالے سے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کریں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے جنیوا سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ڈبلیو ایچ او کا یہ اجلاس 194 ممالک پر مشتمل ہے اور موجودہ دور میں صحت کا شعبہ ایک مشترکہ ذمہ داری پر مبنی ہے جس کا مقصد دفاعی نظام تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت صحت کے حوالے سے اصلاحاتی ایجنڈے پر پوری نیک نیتی کے ساتھ عملدرآمد کرے گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں عالمی صحت عامہ بارے پالیسیز وضع کی جاتی ہیں۔ یہ اجلاس ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے کہ جس کے ذریعے صحت کے شعبے میں ہونے والی ترقی اوردرپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے آگاہ کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ کوریج جو ڈبلیو ایچ او کا اس سال کا تھیم ہے کو مختلف زاویے سے زیر بحث لایا جائے گا، اجلاس کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ریجنل ڈائریکٹر اور دیگر شعبوں کے سرابراہان سے ملاقات کی جائے گی ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد پاکستان میں صحت کے شعبے کومستحکم بنانے کے لیے مزید تعاون کی درخواست کی جائے گی جبکہ مختلف ممالک کے وزراء صحت سے میٹنگ کی جائیں گے جن میں صحت کے شعبے میں تعاون پر غور کیا جائے گا۔

Leave a Reply