وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیرکا مقدمہ جس طرح پیش کیا ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا، تحریک انصاف کی حکومت قوم کے اعتماد پر …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیرکا مقدمہ جس طرح پیش کیا ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا، تحریک انصاف کی حکومت قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کشمیر کے ایشو کا حل ازحد ضروری ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور وعدوں کے مطابق آزادی دی جائے۔ انہوںنے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کو ملک مشکل حالات میں گھرا ہوا ملاتھا لیکن وزیراعظم عمران خان کی لیڈر شپ نے مشکل حالات کے باوجود ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق اعظم ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے بھارت کے ظلم کے جواب میں قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کردی ہے، اب کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جارحیت سے روکنے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار اداکرے۔