اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے لوکل باڈیز کمیٹی کو اپنی سفارشات کو آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے یہ ہدایت منگل کو لوکل گورنمنٹ کے حوالہ سے وزیراعظم آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ دوران اجلاس وزیر اعظم تک بیگم کلثوم نواز کی وفات کی افسوسناک خبر پہنچائی …
وزیراعظم عمران خان کی لوکل باڈیز کمیٹی کو اپنی سفارشات کو آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دینے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے لوکل باڈیز کمیٹی کو اپنی سفارشات کو آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے یہ ہدایت منگل کو لوکل گورنمنٹ کے حوالہ سے وزیراعظم آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ دوران اجلاس وزیر اعظم تک بیگم کلثوم نواز کی وفات کی افسوسناک خبر پہنچائی گئی۔ وزیر اعظم اور شرکاءنے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔








