وزیراعظم عمران خان کی ملک کے نامور لکھاریوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قومی تہذیب و تمدن اور پاکستانیت کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈرن ذرائع ابلاغ، انٹرنیٹ پر ہر قسم کے مواد خصوصاً قابل اعتراض مواد کی آسان دستیابی اور مغربی طور طریقوں اور بیرونی کلچر کی یلغار سے ہماری اقدار اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں، …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قومی تہذیب و تمدن اور پاکستانیت کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈرن ذرائع ابلاغ، انٹرنیٹ پر ہر قسم کے مواد خصوصاً قابل اعتراض مواد کی آسان دستیابی اور مغربی طور طریقوں اور بیرونی کلچر کی یلغار سے ہماری اقدار اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں، نئی نسل کو قومی تشخص سے روشناس کرانے، معاشرتی اقدار اور پاکستانیت کے فروغ کےلئے ضروری ہے کہ اس حوالہ سے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور لکھاریوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے قومی تہذیب و تمدن اور پاکستانیت کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماڈرن ذرائع ابلاغ، انٹرنیٹ پر ہر قسم کے مواد خصوصاً قابل اعتراض کی آسان دستیابی اور مغربی طور طریقوں اور بیرونی کلچر کی یلغار سے ہماری اقدار اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی شعار اور قومی اقدارسے متضاد کلچر کی بھرمارسے جہاں ہماری تاریخ، ثقافت، معاشرتی اقدار کو شدید خطرات لاحق ہیں وہاں نئی نسل میں اسلامی شخصیات، آباو¿ اجداد اور قومی تاریخ کے بارے میں معلومات بھی برائے نام اور محدود ہوتی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئی نسل کو قومی تشخص سے روشناس کرانے، معاشرتی اقدار اور پاکستانیت کے فروغ کےلئے ضروری ہے کہ اس حوالہ سے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نامور لکھاری جن کی تحریریں معاشرے کے ہر طبقہ میں یکساں طور پر مقبول ہیں اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ قومی تہذیب و تمدن اور پاکستانیت کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کی حکومتی سطح پر بھرپور پذیرائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیلی ویژن کی اصلاح پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ پی ٹی وی قومی تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ماضی کی طرح ادا کر سکے۔ وزیرِاعظم نے کہا وہ امید کرتے ہیں کہ نجی چینلز بھی اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں