وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک تیزی کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن ہے، میں نے چیلنج کے طور پر وزارت ریلوے کا چارج سنبھالا ہے، وفاقی وزیر اعظم خان سواتی

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک تیزی کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن ہے، میں نے چیلنج کے طور پر وزارت ریلوے کا چارج سنبھالا ہے، مختصر اور طویل مدتی منصوبوں کے ذریعے اس ادارے میں بہتری لائیں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک تیزی کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن ہے، میں نے چیلنج کے طور پر وزارت ریلوے کا چارج سنبھالا ہے، مختصر اور طویل مدتی منصوبوں کے ذریعے اس ادارے میں بہتری لائیں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ریلوے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، موجودہ حکومت ریلوے کو جدید تکنیکس اور منفرد ٹیکنالوجی سے لیس کرے گی۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ریلوے کی زمینوں پر غیرقانونی قبضہ چھڑوا کر کروڑوں روپے کی زمینیں واگزار کرائی گئی ہیں، وزارت کے دیانت دار اور باصلاحیت آفیسرز کے ساتھ مل کر ریلوے کی تقدیر بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی وزارت سے مراعات نہیں لیں گے تاہم ملازمین کو مکانات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے جیسا کہ لیبر ریلوےز کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین کو سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے، ٹیلی کام اور سگنلز کا پرانا نظام حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آر اراضی سے تجاوزات ہٹانے کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اگر ہم تجاوزات پر سیاست کریں گے تو ریلوے کبھی بھی بحران سے باہر نکل سکے گی لہذا ہم نقصانات کو کم کرنے اور محصولات بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تعلقات ریلوے کے مفاد اور اس کی بہتری کیلئے استعمال کریں گے، مستقبل میں اس شعبے میں سیاست اور نہ ہی بیرونی مداخلت ہو گی۔

مزید خبریں