اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے، مشکل ترین مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں کے نتیجے میں معیشت کو استحکام ملنے کے ساتھ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، سال 2020 عوام کی خوشحالی اور ترقی کا سال ہو گا، حکومت کی …
وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینٹرز سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے، مشکل ترین مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں کے نتیجے میں معیشت کو استحکام ملنے کے ساتھ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، سال 2020 عوام کی خوشحالی اور ترقی کا سال ہو گا، حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال، سال2019میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے اور آنے والے سال میں عوامی مسائل سے متعلقہ قانون سازی اور گزشتہ سال کی کامیابیوں کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں کے نتیجے میں معیشت کو استحکام ملا ہے اور کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں اقتصادی اعشاریوں میں آنے والی بہتری کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2020عوام کا سال ہے، حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ جہاں معاشی استحکام کا عمل مزید مستحکم ہو وہاں اس استحکام کے ثمرات عام آدمی کو میسر آئیں اور ان کی زندگیوں میں بہتری واقع ہو۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا کیا ہے، کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو قانون کے دائرے میں لانے اور کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد جاری رہے گی۔ سینٹرز نے معیشت کے استحکام اور بہتری کے لئے حکومتی کاوشوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کی غرض سے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات خصوصاً احساس پروگرام، پناہ گاہوں کی تعمیر، لنگر خانوں جیسے متعدد اقدامات کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سال 2020 میں عوامی مفادات اور عوام سے متعلق مسائل کے حل کو اجاگر کرنے اور اس سلسلے میں قانون سازی پر بھرپور توجہ دی جائے۔







