وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث بھارت افغان امن عمل میں دیوار سے لگنے پر مجبور ہو گیا ہے،ٹائمز آف انڈیا

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث بھارت افغان امن عمل میں دیوار سے لگنے پر مجبور ہوگیا ہے، افغانستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے باوجود افغان امن عمل میں بھارت کا کوئی کردار نہیں ، افغان امن عمل میں پاکستان مرکزی حیثیت اختیار کرگیا جس …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث بھارت افغان امن عمل میں دیوار سے لگنے پر مجبور ہوگیا ہے، افغانستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے باوجود افغان امن عمل میں بھارت کا کوئی کردار نہیں ، افغان امن عمل میں پاکستان مرکزی حیثیت اختیار کرگیا جس کا ہندوستانی میڈیا کھلے عام اعتراف کررہا ہے، افغان امن عمل سے بھارت کے مکمل اخراج پر بھارتی میڈیا تلملانے لگا، ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مرکزی کردار اور بھارت کے مکمل اخراج پر تفصیلی مضمون میں لکھا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو پوری افغان امن عمل سے نکال باہر کیا ہے،پاکستان روس، چین اور امریکہ کے ساتھ پورے عمل کے مرکزی سٹیج پر بیٹھا ہوا ہے، گہرے مفادات کے باوجود بھارت کے وجود کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا۔

Leave a Reply