وزیراعظم عمران خان کی کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں احساس کیش ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سینٹر پر بم حملوں کی مذمت ، فوری تحقیقات کا حکم دے دیا

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں احساس کیش ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سینٹر پر تعینات رینجرز اہلکاروں پر دہشت گردوں کی طرف سے بم حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں احساس کیش ڈسٹری …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں احساس کیش ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سینٹر پر تعینات رینجرز اہلکاروں پر دہشت گردوں کی طرف سے بم حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں احساس کیش ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سینٹرز پر مامور رینجرز اہلکاروں پر دہشت گردوں کے بم حملوں پر نہایت افسردہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ان حملوں کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

مزید خبریں