وزیراعظم عمران خان کی کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں تین مختلف واقعات میں احساس کیش ڈسٹری بیوشن پوائنٹ اور رینجرز اہلکاروں پر حملہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں تین مختلف واقعات میں احساس کیش ڈسٹری بیوشن پوائنٹ اور رینجرز اہلکاروں پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان حملوں کے نتیجہ میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں اور شہریوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں تین مختلف واقعات میں احساس کیش ڈسٹری بیوشن پوائنٹ اور رینجرز اہلکاروں پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان حملوں کے نتیجہ میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں اور شہریوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں سے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید خبریں