اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزرات موسمیاتی تبدیلی کوہدایت کی ہے کہ ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے مختلف اقدامات میں ہر طبقے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے،ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنایا جائے اور اس مہم کو ملک کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایات ہفتہ کو ”کلین …
وزیراعظم عمران خان کی ”کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس“ منصوبے پر بریفنگ کے موقع پر وزرات موسمیاتی تبدیلی کوہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے وزرات موسمیاتی تبدیلی کوہدایت کی ہے کہ ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے مختلف اقدامات میں ہر طبقے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے،ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنایا جائے اور اس مہم کو ملک کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایات ہفتہ کو ”کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس“ منصوبے پر بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی جانب سے وزیرِ اعظم کو ”کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس “ منصوبے، دس ارب درخت لگانے کے منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت، وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگزکے استعمال پر پابندی، الیکٹرک وہیکلز پالیسی، گرین بلڈنگز سے متعلق قواعد و ضوابط اور ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت صوبائی سطح پر منصوبہ بندی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پی سی ون تشکیل دیئے جا چکے ہیں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں تقریبا سوا تین ارب پودے لگائے جائیں گے جس کا دو سال بعد جائزہ لیا جائے گا۔








