وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔